کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیم کراچی میں سری لنکا کے خلاف اپنے کم ترین ٹوٹل 191 پر آئوٹ ہوگئی، اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان سائیڈ نے مارچ 2000ء میں کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز میں 256 رنز بنائے تھے۔ گرین کیپس کا سری لنکا کے خلاف پاکستان میں سب س کم مجموعہ 182 مارچ 2000ء میں راولپنڈی میں تھا اس وقت انضمام 44 اور یوسف 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔

