English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اظہر علی کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا، ففٹی بنائے 13 اننگز گزر گئیں

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستانی کپتان اظہر علی کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا، کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دوسری گیند پر ہی وہ بولڈ ہوگئے، کامیاب بولر وشوا فرنانڈو تھے۔ اظہر کو نصف سنچری بنائے 13 اننگز گزر چکی ہیں۔ راولپنڈی میں وہ 36 رنز تک محدود رہے تھے، اس دوران 3 بار صفر پر آئوٹ ہوئے اور 6 مرتبہ دہرے ہندسوں میں داخل ہونے کا موقع بھی نہیں مل سکا، رواں برس 10 ٹیسٹ اننگز میں اظہر علی نے 12.10 کی معمولی اوسط سے 121 رنز بنائے۔ سب سے بڑا اسکور 44 تھا بیٹنگ میں مسلسل ناکامیوں نے اظہر علی پر دبائو بڑھا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے