English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ٹیسٹ پہلے ہی دن پاکستانی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر

نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے دن بولروں کا راج‘ 13وکٹیں گریں ، بیٹسمین 255رنز بنانے میں کامیاب ہوئے
شائقین کرکٹ کو پھر دھوکا‘ 7 بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے‘ آخری سیشن میں 8وکٹیں گریں
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن بولروں کا راج رہا اور 13وکٹیں گریں جبکہ بیٹسمین 255رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ آخری سیشن میں 8وکٹیں گریں۔ آسٹریلیا کی شرم ناک بیٹنگ کارکردگی کے بعد پاکستانی بیٹنگ نے ہوم گرائونڈ پر بھی بری طرح ناکام ہو کر منہ کے بل گر پڑی۔ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم 191رنز بناکر شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر دھوکا دے گئی۔ یہ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کا چوتھا سب سے کم اسکور ہے۔ کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے تین وکٹ پر64رنز بنائے تھے۔ پاکستان کا اسکور برابر کرنے کے لئے اسے مزید127رنز کی ضرورت ہے۔ اینجلو میتھیوز8اور نائٹ واچ مین لاستھ ایمبل دینیا تین رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ فرینڈو کو شاہین شاہ آفریدی نے چار رنز پر آئوٹ کیا۔ کپتان کرونا رتنے25رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کوشال مینڈس 13رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر سلپ میں کیچ ہوئے۔ محمد عباس نے 21رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ اظہر علی، یاسر شاہ اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ سات بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعرات کو اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے سیشن میں تین وکٹ گرے جبکہ چائے کے وقفے کے بعد اوپر تلے پانچ کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ چائے کے وقفے کے بعد دوسری ہی گیند پر لہیرو کمارا نے لگاتار دو گیندوں پر محمد رضوان اور پھر یاسر کو آؤٹ کر کے پاکستان کو 7وکٹوں سے محروم کردیا جبکہ محمد عباس بھی کوئی رنز نہ بنا سکے۔ آخری سات وکٹیں 64اور آخری چھ بیٹسمین24رنز پر گر گئے۔ ایک موقع پر پاکستان کے چار وکٹ164رنز پر گرے تھے۔ اظہر علی کا آخری13اننگز میں12 کا بیٹنگ اوسط ہے جبکہ انہوں نے 9اننگز میں وہ ڈبل فیگرحاصل کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے پہلے دو کھلاڑی شان مسعود اور کپتان اظہر علی تھے جنھیں وشوا فرنینڈو نے ایک ہی اوور میں بولڈ کیا۔ سب سے زیادہ63رنز اسد شفیق نے بنائے۔ وہ پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ ا?ئوٹ ہوگئے۔ بابر اعظم اچھا کھیلتے کھیلتے اسٹمپڈ ہوگئے۔ انہوں نے96گیندوں پر60رنز اسکور کئے ان کی اننگز میں ایک چھکا اور چھ چوکے شامل تھا۔ عابد علی نے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 38رنز66گیندوں پر بنائے۔ بابر اعظم نے اسد شفیق کے ہمراہ 62رنز کی پارٹنرشپ دی جبکہ اسد شفیق اور حارث سہیل کے درمیان40رنز کی شراکت قائم ہوئی جس میں حارث کا حصہ9 رنز کا تھا۔ سری لنکا کی طرف سے لاہیرو کمارا اور لستھ ایمبل دینیا نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔ لاہیرو کمارا کی چار وکٹوں میں اسد شفیق، عابد علی، محمد رضوان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔حارث سہیل آؤٹ ہونے والے پانچویں بیٹسمین تھے جنھیں لاستھ ایمبل دینیا نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ انھوں نے محض 9 رنز بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے