پلان کے تحت 34 ایس ایس پیز و ایس پیز، 69 ڈی ایس پیز اور لیڈی پولیس بھی شامل ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی ہدایت پر پولیس نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج سے شروع ہونیوالے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی۔ کرکٹ ٹیسٹ میچ کی سیکورٹی کیلئے مجموعی طور پر3 ہزار600 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے جس میں34 ایس ایس پیز و ایس پیز‘69 ڈی ایس پیز اور لیڈی پولیس بھی شامل ہیں۔ میچ کی سیکورٹی کے لئے175 پولیس موبائل اور 3جیمر گاڑیوں سمیت مجموعی طور پر209 گاڑیاں اور 41 موٹر سائیکلیں بھی استعمال کی جائیں گی۔

