English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکن ٹیم کو کراچی میں صدارتی سیکیورٹی فراہم

کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا، دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، نیشنل اسٹیڈیم میں سخت انتظامات
ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، مہمان ٹیم سے بھی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے جمعرات سے کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا، دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھرپور پریکٹس کی۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کراچی میں ہونے والے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سری لنکن کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کے لیے سیکورٹی کے انتظامات بہترین ہیں، فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، مہمان ٹیم کو صدارتی سیکورٹی دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کراچی سمیت پورے ملک کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سخت سیکورٹی کے حصار میں ٹریننگ کے لیے اسٹیڈیم پہنچیں۔ اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے