English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ ختم

بارش، گیلی آؤٹ فیلڈکے باعث راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا ہے
ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عابد علی اور بابراعظم کی سینچریاں‘پاکستان نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے
راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ دھننجیا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی اور سری لنکا نے اپنی اننگز 308 رنز ڈکلیئر کردی۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر ہی گر گئی، شان مسعود کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان اظہر علی 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عابد علی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری بنائی جس کے بعد عابد علی ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، عابد علی نے مارچ 2019 میں ون ڈے ڈیبیو پر آسٹریلیا کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی جب کہ عابد علی کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے بابراعظم نے بھی سنچری اسکور کی، پاکستان نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں بارش، گیلی آؤٹ فیلڈ اور خراب روشنی کے باعث صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا ہے، جس کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ہونا یقینی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے