English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئی لہرکی آمد کراچی میں سرد ہوائوں کا راج کل سے شرو ع ہوگا

شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرسکتا ہے جو سردی میں اضافے کا سبب بنے گا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں سرد ہوائوں کا نیا سلسلہ اتوار سے داخل ہونے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرسکتا ہے، سردی کی نئی لہر 6 روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات کراچی سردار سرفراز کے مطابق شہر میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ایک بار پھر کم درجہ حرارت میں تبدیل ہو کر سردی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کچھ اضلاع میں ہونے والی بارشوں کا اثر شہر پر سرد ہوائوں کی شکل میں نمودار ہوگا جس کے دوران کم سے کم پارہ 10 ڈگری تک گرنے کی توقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 22 دسمبر سے چلنے والی ہوائیں 28 دسمبر تک برقرار رہ سکتی ہیں۔ آج کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے