پولیس کو چکمہ دینے کیلئے نئی میڈیکیٹڈ پیکنگ میں مارکیٹ میں آگیا، سرکاری رٹ پھر چیلنج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالتی حکم کام آیا اور نہ ہی حکومتی اقدامات،سندھ پولیس کینسر کا سبب بننے والے گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی سے گریز اں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس مقدمات میں نامزد ہونے کے باوجود گٹکا، ماوا اور مین پوری بنانے کی فیکٹری مالکان کو گرفتار نہیں کررہی ملزمان کے خلاف گٹکا کھانے سے کینسر میں مبتلا شہریوں نے مختلف تھانوں میں چار مقدمات درج کرادئیے۔مقدمات کینسر میں مبتلا شہری نسیم حیدر ،محمد صابر اور وسیم نے درج کرائے جبکہ منہ کے کینسر کے مرض میں مبتلا ندیم حسین کی اہلیہ زینت، بیگم نے گٹکا بنانے والوں کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرادیا۔ گٹکا، ماوا بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان میں نامزد ملزم رائس مکھن، آصف کالا، کاشف بابو پتی والا فیاض خوشبو والا، نعمان اسحاق گودھرے والا، کامران پی کے والا شامل ہیں پولیس نے سلیم مین پوری والا سمیت کسی بھی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا۔ عدالت نے گٹکا اور ماوا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کا سخت کارروائی کا حکم دیا تھاسندھ حکومت نے گٹکا مافیا کے خلاف اسمبلی سے بل پاس کرلیا ،متاثرین نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مختلف نوعیت کا گٹکا کھانے سے منہ کا کینسر ہوگیا،منہ کے کینسر کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

