English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسکالر شپ اور بلاسود قرضوں میں سندھ کو نظر انداز کرنے پر احتجاج کا فیصلہ

پنجاب کو 81 فیصدجبکہ سندھ کو صرف 3 فیصد رقم دی گئی ‘کراچی کوشامل ہی نہیںکیا‘ وزیرزراعت
ایسا لگتا ہے نیازی سرکار نے کراچی سمیت سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے ‘ اسماعیل راہو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے اسکالرشپ اوربغیرسود کے قرض میں صوبے کو نظر انداز کرنے پر وفاقی اجلاسوں میں احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیازی حکومت ملک میں غربت مٹانے کا نعرہ لگاکر چور دروازے سے آئی ہے، نیازی سرکار نے ملک کو مزید غربت میں دھکیل دیا ہے۔ کراچی شہر شامل ہی نہیں،ایسا لگتا ہے کہ وفاق نے صوبہ سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے ۔وزیرزراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ اسکالرشپ اوربغیرسود کے قرض میں صوبے کو نظراندازکردیا گیا۔غربت مٹاؤ بغیر سود کے قرضوں اور اسکالر شپ سے پنجاب کو 81 فیصدرقم دی گئی۔انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو صرف 3 فیصد رقم دی گئی ، دیگر صوبوں سے زیادہ ریوینیو دینے والا صوبہ سندھ ہے، اس صوبے کو ہی نظر انداز کیا جارہا ہے,ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے 46 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ میں بھی سندھ کو سب سے کم اسکالر شپ دی گئی ہے، وفاقی نے پنجاب کو اسکالرشپ اور بغیر سود کے 81.61 فیصد قرض کیوں دیا؟,سندھ کو 38 کروڑ 16 لاکھ 91 ہزار روپے دیے گئے، پنجاب کو 9 ارب 7کروڑ 90 لاکھ روپے دیے گئے, بلوچستان کو غربت مٹانے والے بغیر سود فنڈز سے صرف 5 کروڑدیے گئے ہیں،پنجاب کے 16 ہزار758 طلبہ کو اسکالر شپ دی گئی، کے پی کے 8 ہزار 621 طلبہ کو تعلیم کے لیے اسکالرشپ دی گئی،سندھ کے صرف 5 ہزار 935 طلبہ کو اسکالرشپ دی گئی ہے،جس میں وفاق نے غربت مٹاؤپروگرام کے تحت سندھ کے لیے 4 ارب 26 کروڑ رکھے، غربت مٹاؤ پروگرام کی مختص رقم سے سندھ کو ملا کچھ بھی نہیں، وفاق نے پنجاب کے لیے 5 ارب 22 کروڑ 52 لاکھ رکھے، کے پی اور گلگت کے لیے 7ارب 95 کروڑ 76 لاکھ رکھے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ سلیکٹڈ کوچاہیے کہ سلیکٹربچاؤمہم سے باہرنکلے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق مہنگائی اور غربت مٹاؤ مہم شروع کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے