English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اب غداری کے سر ٹیفکیٹ بٹنا ختم ہوجانے چاہئیں، میئر کراچی

پرویزمشرف کیخلاف فیصلے کی سیاسی جماعتیں، طلباء، عوام سب مذمت کررہے ہیں
آرٹیکل 66 کی سارا ملک مخالفت کررہا ہے، کل مشرف کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان
نیب کو دعوت دیتا ہوں کے ایم سی کے تمام محکموں کا احتساب کرے‘ وسیم اختر کی میڈیا سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اب غداری کے سرٹیفکیٹ بٹنا ختم ہوجانے چاہئیں۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہا ہے اب اس کو یہ کام ختم کردینا چاہئے۔میئر کراچی نے کہا کہ آرٹیکل 66 کی سارا ملک مخالفت کررہا ہے، مشرف کے خلاف فیصلے کی سیاسی جماعتیں، طلبا، عوام سب مذمت کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وسیم اختر نے کہا کہ نیب کو دعوت دیتا ہوں کہ کے ایم سی کے تمام محکموں کا احتساب کریں۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی چڑیا گھر میں 1960 میں مغل گارڈن کا افتتاح کیا گیا تھا، برطانوی ملکہ اور دلیپ کمار بھی مغل گارڈن آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغل گارڈن کے ایم سی فنڈز سے نہیں بلکہ انتظامیہ نے خود بنائی ہے، مغل گارڈن کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان نے کلمشرف کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی نے دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے