نیویارک: امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی قرآن پاک کی خوبصورت آواز میں تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو نےسوشل میڈیا صارفین کو اپنا گرویدہ بنالیا۔
گزشتہ روز جینیفر گروٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹو ئٹراور فیس بک ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والےمعروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کرتی نظرآرہی ہیں۔
Jumu’a Mubarak Fam!! Here’s a recitation if Verses 285-286 from Sura #Baqarah in the style of the great #Egyptian reciter Mohammed Siddiq Al #Menshawi. Please watch the full video here: https://t.co/PKq8esCYKn #jennifergrout #femalereciters #quran #muslimah pic.twitter.com/oGT20GkLAc
— Jennifer Grout (@JenniferGrout3) December 20, 2019
جینیفر قرآن پاک کی تلاوت اس انداز سے کی ہے کہ لوگ سحر زدہ ہوکر رہ گئے۔ ویڈیو کے ساتھ جینیفر نے تمام امت مسلمہ کو جمعہ کی مبارکباد بھی دی۔
اس سے قبل بھی جینیفر گروٹ نے آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
جینیفر نے فیس بک پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام لوگ جو میرے آیت الکرسی پڑنے پر حیران ہیں اِن تمام لوگوں کو میں بتانا چاہتی ہوں کہ ‘ہاں میں مسلمان ہوں اور میں نے 2013 میں مراکش میں اسلام قبول کرلیا تھا’۔

