کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی نے ایک اور ریکارڈ اپنانے نام کرلیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز عابد علی نے کراچی ٹیسٹ میں اسکور کرکے ڈیبیو کےدوسرےمیچ میں سنچری اسکورکرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹربن گئے۔
قومی کرکٹر نے لنکن ٹائیگرز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا تھا اورٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں انہوں نے سنچری اسکور کی تھی۔
عابد علی نےسری لنکا کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تو وہ ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلےمرد کھلاڑی بنے تھے۔اب پنڈی کے بعدکراچی ٹیسٹ میں بھی سنچری کر کے عابد علی پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے ڈیبیو کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کی ہے۔
عابد علی سے قبل یہ کارنامہ اظہرالدین، بل پونزفورڈ، ڈاگ والٹرز، ایلون کالی چرن، گریگ بلیویٹ، ساروو گنگولی، روہت شرما اور جمی نیشام بھی انجام دے چکے ہیں۔
واضھ رہے کہ بھارت کے سابق کپتان اظہرالدین دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے ابتدائی 3 ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنانے کا کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں ۔

