English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہین آفریدی کا نام اونر زبورڈ پردرج کردیا گیا

پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلی بار 5 وکٹیں لینے پرقومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے77 رنز دے کرہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں جس پر ان کا کہنا ہے کہ وہ اس اعزاز پر بےحد خوش ہیں۔

 پہلی مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹوں کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد شاہین آفریدی نےنیشنل اسٹیڈیم میں آویزاں اونرز بورڈ پر اپنا نام بھی درج کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ‘امید ہے کہ پاکستانی بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے’ ۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹر دنیش چندی مل نے کہا کہ  دوسرے دن بیٹنگ آسان رہی لیکن امید ہےکہ اگلے روز پاکستان ٹیم کو جلد آؤٹ کرلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے