ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے حکم پر شہباز شریف کا ڈونگا گلی میں 9 کنال کا گھر سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکم پر شہباز شریف کا ڈونگا گلی میں 9 کنال کا گھر سیل کیا گیا، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے نیب کے حکم پر ایبٹ آباد میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا ڈونگا گلی میں 9 کنال ایک مرلہ کا گھر سیل کر دیا ڈونگا گلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا 9 کنال ایک مرلہ گھر منجمد کرتے ہوئے سیل کردیا گیا۔

