English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم سے کوئی خفیہ رابطہ نہیں ہوا، مراد علی شاہ

ملک مشکل حالات میں ہے، اسٹیک ہولڈرز میں تصادم ختم ہونا چاہئے، وزیر اعلیٰ سندھ
غداری کیس میں اپیل کا فورم موجود ہے، تنازع نہیں ہونا چاہئے، میڈیا سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے ، اسٹیک ہولڈرز میں تصادم ختم ہوناچاہئے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غیر آئینی اقدام پر اعتراض کیا،غداری کیس میں اپیل کا فورم موجود ہے ، تنازع نہیں ہوناچاہئے ، وزیراعظم نے کوئی خفیہ رابطہ نہیں کیا، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس23 دسمبر کو ہوگا، میں اجلاس میں پانی اور قدرتی وسائل کا معاملہ اٹھاؤں گا۔ وزیراعلیٰ نے جمعہ کونیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (این آئی ایم )میں منعقدہ 26ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی تقریب اسناد میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے خود کہا تھا کہ بھٹو صرف میں نہیں ہوں آپ سب بھٹو ہیں۔ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کے اہم مسائل پر بات کروںگا، آرٹیکل158 کے تحت قدرتی وسائل پر پہلا حق صوبے کاہے ،اجلاس میں پانی کا مسئلہ بھی اٹھاؤنگا، 2016میں ہمارے تقریباً 7 ارب روپے کاٹے گئے ،جو واپس نہیں کئے ،ایک اور معاملہ جامشوروسیہون سڑک کاہے ، ہم اس کیلئے 50فیصد فنڈز ڈھائی سال قبل دے چکے لیکن کام کی رفتارسست ہے ، چشمہ جہلم کینال پر ایک پاور اسٹیشن کی اجازت دی گئی ہے ، امید ہے کہ یہ معاملات ایجنڈے کا حصہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ ہر ہفتے ملتی ہے ، میں وزیراعظم سے درخواست کرونگا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بھی اگلے ہفتے دوبارہ بلائیں تاکہ مسائل حل کئے جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے