English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداروں کے درمیان کشیدگی تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، خالد مقبول

پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کے فیصلے نے مقدمے کی میرٹ پر بہت سے سوالات کھڑے کردیئے ، کنونیر ایم کیو ایم
عدالتی فیصلے میں لفظوں کا استعمال تکلیف دہ ہے، فیصلہ کسی تعصب سے کم نہیں ہے، رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے نے مقدمے کی میرٹ پر بہت سے سوال کھڑے کر دئیے ہیں، بدقسمتی سے عدالتی فیڈلے میں لفظوں کا استعمال انتہائی تکلیف دہ ہیںجو اداروں کے مابین کشیدگی کا باعث بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ عدالتوں کوفیصلے کا جائزہ لیناچاہیے، عدالتی فیصلہ کسی تعصب سے کم نہیں۔اس کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ کل لیاقت آباد فلائی اوور پر فیصلے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔رہنمامتحدہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ جو اقدام ضیا الحق، ایوب خان اور یحییٰ خان نے کیا وہ ہی پرویزمشرف نے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے