English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں اچانک اضافہ

پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز نے کراچی سے لاہور، اسلام آباد کیلئے یکطرفہ کرایہ 35 ہزار روپے سے زائد کردیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اچانک ہوشربا اضافہ کردیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں یک دم ہزاروں روپوں کا اضافہ کردیا ہے۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور، اسلام آباد جانے والی پروازوں کا یک طرفہ کرایہ 35 ہزار روپے سے زائد وصول کیا جارہا ہے جب کہ لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، رحیم یارخان اور فیصل آباد کے کرایوں میں 10 سے 15 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا۔دوسری جانب قومی ایئرلائن کے بعد نجی ایئرلائن کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، ایئر بلیو اور سیرین ایئر بھی 36 ہزار روپے سے زائد یک طرفہ کرایہ وصول کررہی ہیں۔اضافے کے بعد کراچی سیکٹر کا کرایہ 35 ہزار، اسلام آباد اور کوئٹہ سیکٹر کا 30 ہزار وصول کیا جارہا ہے، صورتحال کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے