English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان مسلم ممالک کے مشترکہ ٹی وی چینل کاحصہ رہے گا

القمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کولاالمپور سمٹ کا تصحیح شدہ اعلامیہ جاری کردیاگیا۔ پاکستان اسلامی ممالک کے مشترکہ ٹی وی چینل منصوبے کا حصہ رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کولاالمپور سمٹ میں اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں سے پاکستان کا نام نکال دیا گیا تھا۔ بعدازاں تصحیح شدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اسلامی فوبیا کا پروپیگنڈہ ختم کرنے کے لیے پاکستان نے ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر اپنا ٹی وی چینل میدان میں لانے کا اعلان کیا تھا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کے وقت وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعلان سماجی روابط کی ویب ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ صدر اردوان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے ملاقات میں فیصلہ کیا ہم تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا۔ یاد رہے کوالالپمور سمٹ کے پہلے اعلامیہ کے مطابق ترکی اور ملائیشیا کے علاوہ قطر مل کر چینل بنائیں گے اور پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم اب تصحیح شدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کا نام بھی اس منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے۔
مشترکہ ٹی وی چینل

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے