English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متنازع شہریت بل: بھارت میں پر تشدد واقعات میں 26 ہلاک

متنازع شہریت بل پر بھارت میں پر تشدد واقعات میں ہلاکتیں 26 ہوگئیں۔

بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف صورت حال مزید خراب ہوتی جارہی ہے جبکہ گزشتہ روز بھارت کے کئی علاقوں چنئی ،دہلی ،گڑگاؤں، پٹنہ، گوہاٹی، کلکتہ اور دیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب مظاہرین کی جانب سے مظاہروں میں مزید شدت آگئی ہے اور پولیس کی فائرنگ سے ہلاکتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوہاٹی میں ہونے والے ایک مظاہرے میں صرف خواتین شریک تھیں،جبکہ مظاہروں میں باحجاب طالبات سمیت گھریلو خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 اُتر پردیش میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 17 افراد کی ہلاکتوں سمیت 26 ہو گئی ہیں، مرنے والوں میں 8 سالہ بچہ بھی شامل تھا۔

مودی سرکار کے متنازع بل کیخلاف مظاہروں میں اب تک 7 ہزار سے زائد افراد  گرفتار ہیں، دوسری جانب مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار انھیں جان سے بھی مار دے مگر ان کے بلند حوصلے کو نہیں توڑ سکتی۔

واضح رہے کہ بھارت کے مختلف حصوں میں مودی سرکار نے کرفیو اور ایمرجنسی قوانین نافذ کر دیئے ہیں جبکہ مواصلاتی نظام تک رسائی روک دی گئی ہے اور حساس علاقوں میں دکانیں اور بازار بھی بند کروا دیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے