نواب شاہ (سٹی رپورٹر) ائیرپورٹ تھانے پر عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے مقرر پولیس اہلکار بشیراحمد زرداری تیمور رشید داؤدی اور نامعلوم پولیس اہلکار موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلے ایس ایچ او ایئرپورٹ تھانہ مقصود رضا مگنھارنے ایئرپورٹ ایئرپورٹ تھانے کی حدود میونسپل ہائی اسکول نوابشاھ کے باہر موٹر سائیکل چوری کرنے کی سی سی فوٹیج حاصل کی تو اس میں ان کے اپنے تھانے کے دو پولیس اہلکار بشیراحمد زرداری اور تیمور رشید داؤدی موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے نظر آئے جس کے بعد ایس ایچ او مقصود رضا مگنھار نے دونوں پولیس اہلکار بشیراحمد زرداری اور تیمور رشید داؤ دی کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل چوری کا کیس داخل کردیا جس کے بعد عدالت میں پیش کر کے تین دن کا پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا اسی سلسلے میں میں ایس ایچ او مقصود رضا مگنھار نے بتایا کہ شرم کی بات ہے جو میرے تھانے کے پولیس اہلکار موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث نکلے ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو میرے تھانے کے دو پولیس اہلکار بشیراحمد زرداری تیمور رشید داؤدی اور ایک نامعلوم موٹر سائیکل چوری کرتے نظر آیا یہ ایک بڑا گروہ ہے جو محکمہ پولیس کوبدنام کر رہا ہے ہم ان پر کیس داخل کر کے سخت سزا دیں گے۔
