سجاول (نمائندہ جسارت) ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور کرمنلز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، بین الاضلاع موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے 2 اہم کارندے، 3 منشیات فروش گرفتار۔ سجاول پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران شاہ پنجو قبرستان نزد چوھڑ جمالی کے مقام پر بین اضلاع موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے دو اہم کارندے سلمان ولد اللہ بچایو منچھری اور محمد صدیق ولد محمد علی گجرو گرفتار ملزمان کے قبضہ مسروقہ 125موٹر سائیکل ،ایک ٹی ٹی پستول، ایک کارتوسی پستول، 3 گولیاں اور 3 کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ مزید تفشش جاری انچارج ایس ایچ او دڑو امام بخش ناھیوں کی دڑو کے گاؤں رٹا ابڑال اسٹاپ کے مقام پر چیکنگ کے دوران 2 منشیات فروش مہتاب ولد رمضان سومرو اور حیدر ولد گل محمد سومرو گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلو گرام سے زائد چرس، افیم اور ایک چائنا موٹر سائیکل برآمد ملزمان کے خلاف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔انچارج ایس ایچ او دڑو امام بخش ناھیوں کی دورانے اسنیپ چیکنگ ایک اور کارروائی،ایک مشکوک CD70 برآمد کرکے 550 Cr.PC کے تحت کارروائی کرلی ہے۔ انچارج پولیس پوسٹ غلام اصغر بروہی نے کارروائی دوران اسنیپ چیکنگ گٹکا فروش ملزم مصری ولد ہاشم 200 گٹکا سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
