English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان، مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق 3 زخمی

القمر

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں مختلف واقعات کے دوران 4 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوگئے۔ ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں دو گروہوں کے درمیان پرانی دشمنی پر تصادم ہوا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں کرنٹ لگنے سے ہدایت اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا، ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کی کوئلہ کان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ ضلع مستونگ کی تحصیل دشت سپیزنٹ ایریا میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد میر اسماعیل کرد اور نصیر احمد سمالانی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے