English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہر قائد کے باسی برفیلی ہواؤں سے نمٹنے کیلئے تیار ہوجائیں

کراچی: شہر قائد میں آج سے برفیلی ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ملک کے بالائی علاقے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ، اسکردو شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب سمیت سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو کبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ  آج شام سے سائبیریا کی برفیلی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے