ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متنازع شہریت بل کیخلاف احتجاج پرمسلمان بھارتی اداکارہ گرفتار

Protesters throw stones at security officers during a protest against the Citizenship Amendment Bill in Gauhati, India, on Wednesday.

بھارتی پولیس نے مسلم مخالف متنازع شہریت بل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کی پاداش میں اداکارہ کو گرفتار کر کے جیل  بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سازمیرا نائر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ لکھنؤ میں احتجاج کے دوران اداکارہ صدف جعفرکو گرفتار کرکے ان پر تشدد کیا گیا اور پھر جیل منتقل کردیا گیا۔

فلم ساز نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا بھارت ہے جس میں پرامن احتجاج پر اداکارہ کو گرفتار کرلیا گیا،  سب سے اپیل ہے کہ وہ اداکارہ کی گرفتاری کے مطالبے پر اکٹھے ہو جائیں۔

صدف جعفر کی بہن ناہید ورما  نے پولیس کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صدف نہتی تھی اور مظاہرے میں نعرے بازی کررہی تھی اور قانون کے تحت پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں