English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ٹرانسپورٹ مافیا کی شہریوں سے یومیہ کروڑوں روپے کی بھتہ وصولی

مسافروں سے قریب سفر کا کرایہ 20 ،25 اور کچھ دور کا 30 اور زیادہ دور کا 40 سے 50 روپے لیا جاتا ہے
وزیر ٹرانسپورٹ کی مجرمانہ خاموشی اور عدم کارروائی کے باعث بس مالکان اپنی مرضی کا روٹ بھی بنالیتے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر میں ٹرانسپورٹ مافیا شہریوں سے زائد کرائے کی صورت میں روزانہ کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے لگی۔مسافروں سے قریب ترین سفر کا کرایہ بھی 20 ،25 روپے اور کچھ دور کا سفر 30 روپے اور زیادہ دور کا سفر 40 سے 50 روپے لیا جاتا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ کی مجرمانہ خاموشی اور عدم کارروائی کے باعث بس مالکان اپنی مرضی کا روٹ بھی بنالیتے ہیں۔شہر قائد میں روزانہ لاکھوں افراد دفاتر ،درسگاہوں ،روزمرہ کے امور یا دیگر ضروری کاموں سے ایک مقام سے دوسرے مقام تک پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں،مسافربسوں کی حالت انتہائی دگرگوں ہے ،سیکڑوں منی بسیں اور کوچز ناقابل استعمال ہوچکی ہیں۔ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے کرپٹ افسران ایسی بسوں کو رقم لیکر فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیتے ہیں ،کئی بسیں تو سال ہاسال بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ کے ہیٹریفک پولیس کے افسران کی ’’مہربانی ‘‘ سے سڑک پرکاروبار کررہی ہوتی ہیں ،ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔دیدہ دلیری یہ کہ اب منی بس مالکان نے سرکاری رٹ چیلنج کرتے ہوئے اپنے کرائے لاگو کردئیے ہیں ،بغیر کسی سرکاری فہرست کے کرایے لیے جارہے ہیں ،شہریوں سے زائد کرائے کی صورت میں روزانہ کروڑوں روپے کی بھتہ وصولی کی جاتی ہے۔ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے بھاری لینے والے مراعات افسران انتہائی خاموشی کے ساتھ مسافروں کے ساتھ ظلم ہوتا دیکھتے رہتے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے