English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی اداروں کے کارنامے، کورنگی اور ملیر میں پیٹرول کے نام پر 80 کروڑ کی کرپشن

ایک دن میں 50 ہزار کا پیٹرول خرچ کرنے والی گاڑی طلب کی تو ڈی ایم سی افسران گاڑی بھی پیش نہ کرسکے‘نیب حکام
طارق مغل، اشفاق ملاح، منظور عباسی اور عمران اسلم کے بعدپمپ مالکان کی پیٹرول اور ڈیزل کی جعلی رسیدوں کی تصدیق
ڈی ایم سی کورنگی اور ملیر نے بند گاڑیوں اور رات میں سروس نہ ہونے کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کے اخراجات دکھائے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے کورنگی اور ملیر کے اضلاع میں گاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے پیٹرول کی مد میں 80 کروڑ کی کرپشن کا سراغ لگالیا، ایک گاڑی میں ایک دن میں 50 ہزار روپے کا پیٹرول ڈلوانے کی جعلی رسیدیں بھی جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی میں محکمہ بلدیات کے ماتحت ایک اور ادارے میں بڑی کرپشن کا انکشاف ہواہے، شہر کے 5 اضلاع میں سے صرف 2 اضلاع میں پیٹرول کی مد میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق دونوں اضلاع میں کرپشن 2013سے 2017کے دوران جعلی بلنگ کی ذریعے کی گئی، نیب حکام نے سابق ایڈمنسٹریٹر طارق مغل، اشفاق ملاح، منظور عباسی اور عمران اسلم کے بعد پمپ مالکان کے بھی ریکارڈ جمع کیے تو پمپ مالکان کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی جعلی رسیدوں کی بھی تصدیق کردی گئی۔ڈی ایم سی کورنگی اور ملیر نے بند گاڑیوں اور رات میں سروس نہ ہونے کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کے اخراجات دکھائے ہیں، افسران نے ایک دن میں ایک گاڑی پر 50 ہزار روپے کا پیٹرول بل بھی پاس کیا، جب نیب حکام نے ایک دن میں 50 ہزار کا پیٹرول خرچ کرنے والی گاڑی طلب کی تو ڈی ایم سی افسران گاڑی بھی پیش نہ کرسکے۔یب حکام نے چشمہ سروسز اور الیلیز سروسز نامیکمپنیوں کے مالکان کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کراچی نے 80 کروڑ کی مبینہ کرپشن پر تحقیقاتی رپورٹ نئے ڈی جی نیب کراچی کو بھیج دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے