English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا سی این جی بند رکشہ ٹیکسی ڈرائیور گھریلو صارفین پریشان

نیو کراچی، نارتھ کاچی، انچولی، لیاقت آباد، سلطان آباد اور پنجاب کالونی سمیت متعدد علاقوں میں گیس نایاب ہوگئی، شہری کھانا ہوٹل سے خریدنے پر مجبور
صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی کے باعث مزدور بیروزگار، برآمدی آرڈر منسوخ ہونے لگے، حکومت گیس بند کردے یا اس کا مستقل حل تلاش کرے، رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کی مکمل بحالی کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، سی این جی بندش سے رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز متاثر ہورہے ہیں گھریلو صارفین بھی پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں گیس کا بحران سنگین ہوگیاہے،نیوکراچی، نارتھ کراچی، انچولی، لیاقت آباد،سلطان آباد اور پنجاب کالونی سمیت متعدد علاقوں میں گیس نایاب ہوگئی۔شہری کہتے ہیں کہ مہنگائی میں ہوٹل سے کھانا خریدنے کا خرچہ اور بڑھ گیاہے۔سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس فراہمی معطل ہے۔دوسری جانب صنعت کاروں کو بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے،ان کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے پیداوار کم ہوگئی،برآمدی آرڈرز منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ صنعت کا پہیہ رواں رہ سکے۔صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی کے باعث مزدور بے روزگار ہورہے ہیں ،گھریلو صارفین گیس پریشر کم ہونے کے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں،رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے بھی سی این جی نہ ملنے کے باعث رکشے گیس اسٹیشنز کے باہر کھڑے کردئیے ہیںرکشہ ڈرائیوروں نے کہاکہ حکومت یا تو گیس مکمل بند کردے یا اسکا مستقل حل تلاش کرے۔دوسری جانب ایس ایس جی سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سسٹم پریشر کم ہونے سے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انہیں زبردست دشواری کا سامنا ہے اس لیے گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل معطل کی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق آج(پیر) صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے