ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دفتر خارجہ نے سرکاری سطح پر اداروں میں ہم آہنگی نہ ہونے کی خبر مسترد کردی

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سرکاری سطح پر اداروں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کی خبر کو مسترد کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری سطح پر اداروں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے سے متعلق اخبار میں شائع ہونے والی خبر نامعلوم حکام کی رائے پر مشتمل ہے، یہ رپورٹ گمراہ کن، قیاس آرائی اور تضادات پر مشتمل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اخباری رپورٹ میں ملکی پالیسی کے اہم فیصلوں میں شامل جامع مشاورت نہ سمجھنے کی بات کی گئی،اس میں سفارتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کو نظر انداز کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں