English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم 27 دسمبر کو کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے

گورنر ہاؤس میں ناراض پارٹی ارکان اسمبلی کے گلے شکوے دورے کرنے پر بات کریں گے
کراچی کے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیں گے‘ امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان 27دسمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے اور گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ کراچی کے دوران ایک بار پھر شہر کے ناراض پارٹی ارکان اسمبلی سے ملاقات اور ان کے گلے شکوے دورے کرنے پر بات کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو دورہ کراچی کے دوران شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیں گے، انہیں بلدیاتی انتخابات سے قبل تنظیم سازی سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے