English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کی موبائل فون سیٹ کی درآمد پر ٹیکسوں میں نظرثانی

ایک کمپنی نے چھوٹی کاروں کی پاکستان میں اسمبلنگ اور مینو فیکچرنگ میں دلچسپی ظاہرکردی
ملک میں متعدد چینی کمپنیاں موبائل فون سیٹ مینو فیکچرنگ میں دلچسپی رکھتی ہیں، ذرائع کادعویٰ
اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک) حکومت نے موبائل فون سیٹ کی درآمد پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں پر نظر ثانی شروع کردی ہے۔ملک میں متعدد چینی کمپنیاں موبائل فون سیٹ مینو فیکچرنگ میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک کمپنی نے چھوٹی کاروں کی پاکستان میں اسمبلنگ اور مینو فیکچرنگ میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔میڈیا ذرائعکے مطابق اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ڈیجٹیل پاکستان ویڑن کی سربراہ تانیہ ایدرس، جہانگیر ترین اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈیجیٹیلائزیشن کو فروغ دینے کیلئے موبائل فون سیٹ کی ریگولیشن، اوور سیز پاکستانیوں کو ایک موبائل فون سیٹ بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت دینے اور موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کو ریشنلائزبنانے کی تجاویز زیر غور آئیں۔ اس کے علاوہ مقامی سطع پر موبائل فون سیٹ مینو فیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے خصوصی مراعات دینے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین فیلڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ حاصل ہے، اس کے علاوہ خصوصی اکنامک زونز میں نئی سرمایہ کاری پر بھی ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ حاصل ہے۔ ملک میں متعدد چینی کمپنیاں موبائل فون سیٹ مینو فیکچرنگ میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے