کراچی(اسٹاف رپورٹر)سال2019کے دوران روپیہ امریکی کرنسی کے مقابلے 12 فیصد کمزور پڑا، بنگلا دیشی ٹکہ بھی پاکستانی کرنسی پر مزید بھاری ہوا۔تفصیلات کے مطابق 2019 روپے کے لیے رولر کوسٹر ثابت ہوا، پورے سال کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر 139 روپے سے بڑھ کر عوام کے لیے 155 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔26 جون 2019 کو امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلندترین سطح 164 روپے 25 پیسے کی سطح پر بھی دیکھی گئی۔ تاہم بین الاقوامی ادائیگیوں کا زور کم ہونے اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے روپیہ بھی سنبھلنا شروع ہوا۔پورے سال کے دوران روپے کی قدر کا موازنہ دیگر کرنسیوں سے کیا جائے تو یورو 159 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 172 روپے 20 پیسے، پاونڈ 177 روپے 30 پیسے بڑھ 201 روپے 90 پیسے، سعودی ریال اس عرصے میں 37 روپے 10 پیسے کے بجائے اب 41 روپے 30 پیسے، یو اے ای درہم 38 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 25 پیسے کا ہوگیاآسٹریلوی ڈالر جو 31 دسمبر 2018 کو 98 روپے 50 پیسے کا مل رہا تھا اب 107 روپے کا ہوگیا، کینیڈین ڈالر اس عرصے میں 102 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 118 روپے 30 پیسے، دوست ملک چین کی کرنسی 20 روپے 80 پیسے بڑھ کر 22 روپے 90 پیسے اور ایک سال کے دوران بھارتی روپیہ 10 پیسے اضافے سے 2 روپے 10 پیسے اور بنگلا دیشی ٹکہ 1 روپے 75 پیسے بڑھ کر 1 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ملک میں اعلیٰ سطح سے ہو رہی ووٹ چوری، گیانیش کمار کے ہٹنے تک لڑائی جاری رہے گی: راہل گاندھی
- ’ہر جگہ بدعنوانی اپنے عروج پر ہے‘، دیواس میں اموات پر جیتو پٹواری نے مدھیہ پردیش حکومت کو بنایا ہدف تنقید
- ایرانی سپریم لیڈر موجتبیٰ خامنہ ای کی صحت پر سوالات، ایرانی اسپیکر نے دیا جواب
- ’ہمیں رام لیلا میدان میں روکا گیا مودی اور امت شاہ کی رہائش گاہوں پر دھرنا دیں گے‘، وینوگوپال کا انتباہ
- ہتک عزتی کے مقدمہ میں بریت پر پرینکا نے کی راہل کی تعریف، کہا- ’جھوٹ کے خلاف کیا ثابت قدمی کا مظاہرہ‘
