English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رواں سال سونے کی فی تولہ قیمت میں 19 ہزار روپے اضافہ

ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث سال 2019 میں سونے کی قیمتیں 30 فیصد تک بڑھ گئیں، محمد ارشد
عالمی مارکیٹ میں ایک سال کے دوران 217 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، صدر جیولرز ایسوسی ایشن
کر اچی ( کامرس رپورٹر) ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث سال 2019 ء سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سال ثابت ہوا ہے جس کے دوران سونا 30 فیصد تک بڑھ گیا ، آل پاکستان جیولرز اینڈ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے شرح سود میں کمی کے باعث سرمایہ کاری کرنے والوں نے گولڈ میں سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے سونے کے نرخ بڑھ گئے۔دسمبر 2019 میں پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران فی تولہ کی قیمت میں 19000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا دسمبر 2018 میں پاکستان میں سونا 67000 روپے فی تولہ فروخت ہو رہا تھا اور دسمبر 2019 میں سونا 86000 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے ،گزشتہ ایک سال کے دوران 10 گرام سونے کی قیمتوں میں 16290 روپے کا اضافہ دیکھا گیا دسمبر 2018 میں 10 گرام سونے کی قیمت 57440 روپے تھی اور دسمبر 2019 میں 73730 روپے ہے ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 217 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا عالمی مارکیٹ میں سونا دسمبر 2018 میں 1262 ڈالر فی اونس کی سطح پر تھا اور دسمبر 2019 میں 1479 ڈالر فی اونس کی سطح پر ہے ، جبکہ پاکستان میں دسمبر 2018 میں چاندی 830 روپے فی تولہ میں فروخت ہوْرہی تھی آج دسمبر 2019 میں 180 روپے فی تولہ کے اضافہ کے بعد چاندی 1010 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہی ہے اس موقع پر آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اورڈپٹی کنوئنیر فیڈریشن آف پاکستان اسٹینڈنگ کمیٹی جیمز اینڈ جیولرز محمد ارشد نے بتایا کہ سال 2019 سونے کی قیمت میں اضافے کا سال ثابت ہوا ہے جس کے دوران سونا 30 فیصد تک بڑھ گیا ،محمد ارشد نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے شرح سود میں کمی کے باعث سرمایہ کاری کرنے والوں نے گولڈ میں سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے