English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سردی بڑھتے �ی ش�ریوں کوبیماریوں نے بھی گھیرلیا اسپتالوں میں رش

فلو کی شکایات ‘ روزانہ1000سے زائدمریض سرکاری اسپتالوں میں رپورٹ ہونے لگے
فلووائرس انفیکشن ہے جوایک فردسے دوسرے فردمیں تیزی سے پھیلتا ہے ، طبی ماہرین
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سردی بڑھتے ہی شہریوں کوبیماریوں نے بھی گھیرلیاہے۔فلو کی شکایات کے ساتھ روزانہ ایک ہزارسے زائدمریض سرکاری اسپتالوں میں رپورٹ ہونے لگے ، طبی ماہرین نے بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر احتیاط تدابیرجاری کردی ہیں۔ماہرین کے مطابق ناک سے پانی آنا، مسلسل کھانسی اور بخار ہونا فلو کی علامات میں شامل ہیں، ایسی صورتحال پیش آنے پر فوری ڈاکٹر سے رجوع کیاجائے۔فلووائرس انفیکشن ہے جوایک فردسے دوسرے فردمیں تیزی سے پھیلتا ہے ،فلو ہوجانے کی صورت میں ماسک پہن کررکھیں تاکہ وائرس کومزیدپھیلنے سے بچایاجاسکے۔ جناح اسپتال کے ماہر ناک، کان، حلق ڈاکٹر نصیر کے مطابق بیماری کوابتداپرہی روکناضروری ہے ، فلو سے بچاؤکے لئے گھرسے نکلتے وقت گرم کپڑے اورماسک پہنیں اورگرم مشروبات جیسے چائے،کافی، سوپ،یخنی اورڈرائی فروٹ کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے