English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیم یا�ت� نوجوان روشن پاکستان کیلئے آگے آئیں، گورنر

والدین سے گزارش ہے وہ اپنی بیٹیوں کو کام کرنے کی اجازت دیں، عمران اسماعیل
جے ایس ایم یو میں کانووکیشن سے خطاب، جاپانی قونصل جنرل کی وفد کے ہمراہ ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ/ چانسلر عمران اسماعیل نے کہاہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کاروشن مستقبل ہیں، انہیں مستحکم،مضبوط ، پائیدار اور روشن پاکستان کے لیے آگے آناہوگا،ہرشعبہ زندگی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شمولیت انتہائی ناگزیرہے، فارغ التحصیل طلبہ نے اہم سنگ میل عبورکرلیا،اب انہیں عملی زندگی میں ملک و قوم کی بھرپورخدمت کو اپنامشن بنانا ہوگا۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گریجویٹس میں 80 فیصدخواتین ہیں، والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو کام کرنے کی اجازت دیں اور ان کی محنت ضائع مت ہونے دیں۔ اس موقع پر سردار یاسین ملک ، وائس چانسلر طارق رفیع ، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز ، لیکچرار ، طلبا و طالبات اور ان کے والدین کی بڑی تعدا د موجود تھی۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ سے جاپان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے قائم مقام قونصل جنرل کاتسونوری اشیدا کے ہمراہ گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے