English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احتجاجی اساتذ� کی حمایت،گسٹا نے سڑکوں پر آنے کا عندی� دے دیا

بعض عناصر 2012 کی بھرتیوں کو جعلی قرار دلوانے کیلئے پروپیگنڈا کررہے ہیں،علی دستی
کوشش ہے معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہوجائے، مقصود مہیسرکی پریس کلب میں گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) مہیسرگروپ کے مرکزی صدرعلی حسن دستی اور جنرل سیکریٹری مقصود مہیسر نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کراچی میں سال2012ء میں بھرتیوں کے بعدتقریباً 7 برسوں سے تنخواہوں سے محروم3800 اساتذہ کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے گسٹا کے پلیٹ فارم سے نتیجہ خیز حکمت عملی مرتب کرنے اور اساتذہ کے حقوق کیلئے سڑکوں پر احتجاج کاعندیہ دیدیا۔رہنماؤں کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت نے سال2012میں بھرتی ہونیوالے افسران بحال تو کر دیے مگر ان احتجاجی اساتذہ کو بے آسراچھوڑ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے خطوط تو جاری کر رہے ہیں مگرمحکمہ تعلیم ان کو اہمیت نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک گروپ نے مارچ 2019کے آخری ہفتے میں ہونیوالے احتجاج میں سال2012کے اساتذہ کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیااور سندھ حکومت کیساتھ اساتذہ کی تنخواہوں کے معاملے پر سودے بازی کر لی، جس کی وجہ سے یہ معاملہ آج تک التوا کا شکار ہے۔ علی حسن دستی اورمقصود مہیسر نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بعض عناصر محکمہ اسکول ایجوکیشن کراچی میں 2012کی بھرتیوں کو جعلی قرار دلوانے کیلئے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر15اضلاع میں اسی دورمیں بھرتی ہونیوالے اساتذہ کو تنخواہیں کیوں دی جا رہی ہیں؟ کوشش ہے معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہوجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے