لاہور ( آن لائن) احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6روز کی توسیع کردی۔ احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے کیس کی سماعت ہوئی، نیب کی ٹیم نے خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ قیصرامین بٹ کہاں ہے؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ قیصر امین بٹ بیمارہے اس لیے عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اس کی کوئی رپورٹ عدالت میں آئی ہی پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کوئی تحریری رپورٹ یا جواب تو نہیں آیا مگر پتا چلا وہ بیمار ہیں۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ قیصرامین کاوعدہ معاف گواہ بننے کابیان ان کی موجودگی میں کھولا جائے گا۔ عدالت نے پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
خواجہ برادران
