اسلام آباد( آن لائن )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 سے 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 3روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ جب سے تحریک انصاف برسر اقتدار آئی ہے عوام کے لیے پریشانیوں ہی کا باعث بنی ہوئی ہے۔اب حکومت کی جانب سے عوام کے لیے نئے سال کا تحفہ پیٹرول مہنگا کر کے دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل وزارتِ خزانہ نے یکم دسمبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں محض25 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ۔
پیٹرول مہنگا
