اسلام آباد( آن لائن )الیکشن کمیشن کی ا سکروٹنی کمیٹی نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں (ن) لیگ کے وکیل کو9 جنوری کو طلب کرلیا ۔ن لیگی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے الیکشن کمیشن میں اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے وکیل جہانگیر جدون پیش ہوئے۔ ن لیگی وکیل نے اسکروٹنی کمیٹی کے ایک رکن کی عدم موجودگی کے باعث اجلاس کی مزید کارروائی نہیں ہو سکی۔ اسکروٹنی کمیٹی نے ن لیگی وکیل کو 9 جنوری کو دوبارہ طلب کر لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ اجلاس میں اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن سے ڈونرز کی مکمل تفصیلات طلب کی تھیں۔
