English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن ،منصور راجپوت کی ضمانت منظور

القمر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن منصور راجپوت کی بھی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کے شریک ملزم منصور راجپوت کی
بھی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ملزم منصور راجپوت کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے جناح اسپتال میں زیر علاج مرکزی ملزم انعام اکبر کی صحت سے متعلق ڈاکٹر سیمی جمالی سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ڈائریکٹر جے پی ایم سی سیمی جمالی کو حکم دیا کہ ملزم انعام اکبر کو کیا بیماری لاحق ہے اور کب سے زیر علاج ہیں تفصیلات پیش کی جائے۔ عدالت نے شریک ملزمان عمر شہزاد، نوید احمد اور سلمان کی درخواست ضمانت پر نیب پراسیکوٹر اور احتساب عدالت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو 20 جنوری تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے