English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے ڈی پی جلالپور زرعی منصوبے کیلیے275 ملین ڈالر قرض دے گا

القمر

اسلام آباد (آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) جلالپور زرعی منصوبے کے لیے275 ملین ڈالر قرض دے گا۔ جلالپور اریگیشن پروجیکٹ (جے آئی پی) کی تکمیل سے2 لاکھ ایکڑ سے زاید رقبہ کی آبپاشی میں مدد ملے گی‘ منصوبے کے تحت 200 کلو میٹر نئی نہریں تعمیر کی جائیں گی جس سے علاقے میں خریف کی فصلوں کی پیداوار میں 50 فیصد اضافہ ہو گا‘ منصوبے سے 3 لاکھ افراد براہ راست مستفید ہوں گے ۔ جلالپور اریگیشن پروجیکٹ دریائے جہلم کے دائیں طرف تعمیر کیا جائے گا جس سے پنڈدادنخان، جہلم اور خوشاب کے علاقوں میں زرعی رقبے کو سیراب کرنے کے لیے200 کلو میٹر طویل نہریں کھو دی جائیں گی اور اس سے 2 لاکھ ایکڑ سے زاید رقبے کی کاشت کے علاوہ علاقے میں پینے کے پانی کی فراہمی بھی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے