ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حارث رؤف مزید مقبول ہوگئے

پاکستانی کرکٹر حارث رؤف نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹار کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث رؤف نے تباہ کن بولنگ کے بعد میچ بال بھارتی سیکیورٹی گارڈ کو تحفے میں دے دی ۔

حارث رؤف آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے ہوبارٹ ہیوری کینز کے خلاف میچ میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

حارث رؤف سے گیند بھارتی شخص کو دینے کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب گراؤنڈ آیا تو اس کو بتایاکہ میں پاکستان سے ہوں تو وہ جذباتی ہوگیا اور روتے ہوئے مجھ سے گلے ملا۔حارث رؤف کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے اور بھارت سیکورٹی گارڈ کے ساتھ ان کی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ حارث رؤف کی شاندار بولنگ کے بدولت میلبرن اسٹار نے میچ جیت لیا تھا۔

خیال رہے کہ حارث رؤف گزشتہ  پی ایس ایل سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی اور پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی کھوج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں