ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جامعہ کراچی میں سورج گرہن کے مشاہدے کا اہتمام

فلکیاتی رصد گاہ میں 26 دسمبر کو حیرت انگیز نظارہ صبح 7 بج کر 35 منٹ پر شروع ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس (اسپا) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کے مطابق اینولر (Annular) سورج گرہن 26 دسمبر 2019ء کو ہوگا، سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا ظاہری قطر سورج کی نسبت چھوٹا ہوتا ہے جو سورج کی روشنی کو روکتا ہے اور سورج کو اینولس (Annulus) رنگ کی شکل کی طرح دکھاتا ہے، اس ضمن میں جامعہ کراچی کی فلکیاتی رصدگاہ میں سورج گرہن کے مشاہدہ کا انتظام کیا گیا ہے جس کے لیے میڈیا کے نمائندوں، طلبہ اور دیگر خواہش مند افراد کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ رصدگاہ پہنچ جائیں۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سورج گرہن صبح 7 بج کر 36 منٹ پر عروج پر پہنچے گا اور صبح 10 بجے ختم ہوگا، یہ حیرت انگیز نظارہ لگ بھگ 3 گھنٹے جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں