کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کل بدھ 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار جوش و خروش، مذہبی اور روایتی جذبے کے ساتھ منائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔ گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

