English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ ایکسائز ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کا آغاز

کراچی کے 22 مقدمات پر 7 ٹیمیں 2 جنوری تک چیکنگ کے فرائض انجام دیں گی
مہم کے دوران ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کو موقع پر ہی ضبط کرلیا جائے گا، مکیش کمار چائولہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز سندھ کی ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کی مہم 23 دسمبر بروز پیر سے آغاز کردیا گیا ہے ، مہم پورے صوبے میں 23 دسمبر سے 2 جنوری تک جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 22 مقامات پر سات ٹیمیں چیکنگ کے فرائض انجام دیں گی،مزار قائد، شاہراہ قائدین، مسلم آباد، گلستان اسکول، کھارادر، کیماڑی، کوئینز روڈ، کلفٹن، باتھآئی لینڈ ، ڈی ایچ اے قبرستان، سن سیٹ بولیورڈ، طوبہ مسجد، شاہین کمپلیکس، پی آئی ڈی سی، مائی کولاچی، گلبائی، کرو ¿ان سینما، پاکولا چورنگی، سفاری پارک، جوہر چورنگی روڈ، یونیورسٹی روڈ، ملیر کینٹ، ملیر 15 اور ملیر ہالٹ شامل ہیں،مہم کے دوران ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کو موقع پر ہی ضبط کر لیا جائے گا۔ وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ گاڑی خریدنے والے فوری طور پر گاڑی اپنے نام منتقل کروائیں، اوپن لیٹر پر گاڑی چلانا جرم ہے، اگر گاڑی کسی جرم میں استعمال ہوئی تو اس وقت جس کے نام پر ہوگی اسے ہی قانونی طور پر اصل مالک سمجھا جائے گا، عوام کی سہولت کے لئے ٹیکس جمع کروانے کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان کی 15 برانچیں موجود ہیں، ان برانچیں کی تفصیلات محکمہ کی ویب سائٹ اور اخبارات میں شائع کی گئی ہیں،ٹیکس نادہند گان گاڑیوں کے مالکان کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ٹیکسز جمع کروا دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے