وفاقی کابینہ کی جانب سے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذیلی کمیٹی ای سی ایل نےمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی سفارش کی تھی جس پر وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائےای سی ایل کی سفارشات منظور کرتے ہوئے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سفارش میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نوازکا عدالتوں میں ٹرائل چل رہا ہے، وہ مشروط ضمانت پرہیں، نام نہ نکالا جائےجس پر وفافی کابینہ نے ان کا نام نہ نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کسی دوسرے فورم سے رجوع کرنا چاہیں تو کوئی اعتراض نہیں۔

