دبئی(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہیں۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے کامیابی کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے بہتری آ گئی ہے۔قومی ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آ گئی ہے جبکہ بھارت پہلے نمبر پر موجود ہے۔دیگر ٹیموں کی بات کریں تو نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔
