ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں شاندارکارکردگی دکھائیں گے،مچل اسٹارک

میلبورن (جسارت نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ وہ کیویز کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتوحات دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کل سے میلبورن میں شروع ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم کو کیویز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 296 رنز سے شکست دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں