English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرعی ترقیاتی بینک نے نیشنل شوٹنگ بال چیمپئن شپ جیت لیا

القمر

حیدرآباد(جسارت نیوز) 14ویں نیشنل شوٹنگ بال چیمپیئن شپ حیدرآباد کا فائنل میچ زرعی ترقیاتی بینک اسلام آباد نے اپنے نام کرلیا جبکہ سکھر ڈویژن دوسری نمبر پر رہی۔تیسری پوزیشن ساہیوال کی ٹیم نے حاصل کی۔ 14 ویں نیشنل شوٹنگ بال چمپئین شپ پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے زیراہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ و محکمہ کھیل و یوتھ افیئرز حکومت سندھ کے تعاون سے سروری اسپورٹس کمپلیکس حسین آباد حیدرآباد میں منعقد کی گئی۔ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل اور امور نوجوان امتیاز علی شاہ تھے۔ چیمپیئن شپ زرعی ترقیاتی بینک اسلام آباد کامیاب ہونے والی ٹیم کو ٹرافی اور دو لاکھ روپے کیش پرائز دیا گیا ۔رنر اپ سکھر ڈویژن کی ٹیم کو ٹرافی ایک لاکھ روپے کیش پرائز دیا گیا ،تیسری پوزیشن پر آنے والی ساہیوال کی ٹیم کو ٹرافی اور پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ چیمپیئن شپ کے انعامات کی تقریب میں شوٹنگ بال کے کھیل کے لئے اپنی بہترین خدمات پیش کرنے پر 22 معززین کو شیلڈز اور کیش انعامات دیے گئے چیمپیئن شپ میں آل پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے صدر آغا سہیل احمد نے تمام شائقین کا شکریہ ادا کیا چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 32 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں چاروں صوبوں۔ گلگت بلستان اور ملک بھر کے تمام ڈویژن کی ٹیمیں شامل تھیں چیمپئن شپ کے موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی چیمپئن شپ کے فائنل میچ سے قبل ثقافتی ٹیبلوز بھی پیش کییگئے شائقین نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پرگراؤنڈ میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے