ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ حسین شاہ مزید 4انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ لیں گے،مسعوداحمد

اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے شاہ حسین شاہ کی عالمی رینکنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے آئندہ سال 4 بین الاقوامی ایونٹس میں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ شاہ حسین شاہ نے کنٹینٹل کوٹہ کے تحت ٹوکیو اولمپک 2020ء کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ ان کی اولمپکس عالمی رینکنگ 39 نمبر ہے انہیں اسی رینکنگ کو مئی تک برقرار رکھنا پڑے گا جس کیلئے فیڈریشن نے فروری 2020ء میں 4 مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نہ صرف یہ اولمپکس عالمی رینکنگ کو براقرار رکھ سکے بلکہ اس میں مزید بہتری بھی لائے ۔ مسعود احمد خان نے بتایا کہ شاہ حسین شاہ فروری 2020ء میں آسٹریا میں ہونے والے یورپی اوپن، جرمنی اور فرانس میں گرینڈ سلام جبکہ پو لینڈ میں ہونے والے یورپین اوپن جوڈو کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ حسین شاہ نے عالمی سطح پر جوڈو کے مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور آنے والے ایونٹس کیلئے وہ جاپان میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ امید ہے کہ یورپ میں ہونے والے چار بین الاقوامی ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اولمپکس کی عالمی رینکنگ میں 30 ویں نمبر پر آ جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں