English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نہ ہم پہلے بھارت کے ساتھ تھے اور نہ اب ہیں،مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ نہ ہم پہلے بھارت کے ساتھ تھے اور نہ اب ہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم قائدؒ کے 144 موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے دو قومی نظریہ کیلئے جدوجہد کی اور بہت پہلے دو قومی نظریہ دیا۔

مشعال ملک نے کہا کہ دہشت گرد آر ایس ایس اور شیو سینا کی سرکار نے اقلیتوں کے خلاف کنواں کھودا ہے لیکن مودی سرکار خود اسی کنوئیں میں گر رہی ہے، آج بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کیخلاف آگ لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو دنیا کیلئے ایک بہت بڑی منڈی سمجھتا تھا، آج پوری دنیا نے وارننگز جاری کی ہوئی ہیں کہ  بھارت نہ جایا جائے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارت میں جگہ جگہ مظاہرے ہو رہے ہیں اور پولیس لوگوں کو مار رہی ہے، ہم مقبوضہ کشمیر میں 70 سال سے اس سے بڑھ کر ظلم برداشت کر رہے ہیں، نہ ہم پہلے بھارت کے ساتھ تھے اور نہ اب ہیں، آج کے دن تمام پاکستانیوں کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ پاکستانی ہیں، آپ ایک پر امن فضا کے اندر سانس لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے